26 جنوری 2011 - 20:30

علامہ آیت اللہ شیخ محمدعلی عمری کا جسد خاکی آج مدینہ منورہ کے جنوب میں واقع ان کے ہاتھوں تعمیر ہونے والی امامبارگاہ میں رکھا گیا جہاں لوگوں نے آپ کا آخری دیدار کیا اور فاتحہ خوانی اور آپ کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق شیعیان اہل بیت (ع) اور سنی مسلمانوں کی کثیر تعداد نے اس موقع پر حسینیہ میں حاضر ہوئی اور مرحوم عالم دین کے لئے فاتحہ پڑھی۔ اس موقع پر کئی سرکاری عہدیدار بھی موجود تھے۔اس کے بعد آپ کا جسد خاکی ایمبولینس کے ذریعے حرم رسول اللہ (ص) منتقل ہوا۔ تہران کی مسجد ارگ میں حجاز کے مرحوم عالم دین کے لئے مجلیس ترحیم و فاتحہ کا اہتمام کیا جارہا ہے اور مؤمنین سے گزارش کی گئی ہے کہ اتوار یکم فروری 2011 کو دوپہر 14:30 سے 16:00 تک مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے منعقدہ مجلس میں شرکت فرمائیں۔.......علامہ آیت اللہ شیخ محمد علی العَمری گذشتہ پیر کے روز دو ہفتے اسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد 120 برس کی عمر میں دنیا سے رخصت کر گئے تھے۔آپ سعودی عرب کے شیعیان اہل بیت (ع) کے روحانی باپ تصور کئے جاتے ہیں کیونکہ آپ ایک صدی تک علمی، تبلیغی اور سماجی میدانوں مین وسیع خدمات کا سرچشمہ رہے ہیں۔ علامہ آیت اللہ شیخ محمد علی العَمری نجف میں آیت آللہ العظمی نائینی اور آیت اللہ العظمی سید ابوالحسن اصفہانی رحمة اللہ علیہما سے فیض حاصل کرتے رہے اور قم المقدسہ میں بھی 15 برس تک آیات عظام کے سامنے زانوئے تلمذ تہہ کیا اور حضرت امام خمینی رحمة اللہ علیہ کے قریبی دوستون میں سے تھے اور خود صاحب رائے مجتہد ہونے کے باوجود امام خمینی رحمةالله علیہ کے مقلد ہونے پر فخر کرتے تھے۔مرحوم عالم دین نے اپنی عمر کے 45 برس وہابیوں کی جیلوں میں پابند سلاسل رہ کر بسر کئے ہیں۔

آیت اللہ العَمری کی تشئیع اور امامان معصوم (ع) کے جوار میں تدفین آیت اللہ شیخ محمد علی العَمری کا جسد خاکی مدینہ منورہ اور سعودی عرب کے شیعہ اکثریتی علاقوں سے آئے ہوئے لاکھوں فرزندان مکتب اہل بیت (ع) کی موجود گی میں آج 27 جنوری بروز جمعرات جنت البقیع میں دفنا دیا گیا۔اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے ممتاز عالم دین اور شیعیان حجاز کے قائد علامہ شیخ محمد علی العَمری کے جسد خاکی کی لاکھوں شیعیان مظلوم کی آہوں و سسکیوں کے درمیان جنت البقیع مین چار مظلوم ائمہ طاہرین کے بے شمع و چراغ قبروں کے جوار میں تدفین کی گئی۔

جدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے کونسلیٹ جنرل سے بھی ایک وفد نے مرحوم عالم دین کے جنازے میں شرکت کی۔

ذرائع نے بتایا کہ حالیہ برسوں میں کسی جنازے میں اتنی بڑی جمعیت نہیں دیکھی گئی اور اتنے عظیم اجتماع نے کسی بهی عالم دین کے ساتھ وداع نہیں کیا۔موصولہ اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کی پولیس اور خفیہ ایجنسیوں نے آج صبح سے حرم رسول اللہ (ص)، جنت البقیع اور ارد گرد کے علاقوں میں شدید سیکورٹی انتظامات کررکھے تھے لیکن یہ خبر ملنے تک مدینہ منورہ میں کسی قسم کی جھڑپ یا پکڑ دھکڑ کے بارے کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔ واضح رہے کہ سعودی عرب کے مختلف علاقوں خاص طور پر شیعہ اکثریتی علاقے "المنطقةالشرقیہ" اور قطیف، دمام، الاحساء وغیرہ سے لاکھوں شیعیان اہل بیت (ع) مرحوم شیخ العَمری کے جنازے میں شرکت کے لئے مدینہ منورہ پہنچ چکے ہیں۔ آیت اللہ علامہ شیخ محمد علی العَمری اربعین امام حسین علیہ السلام کی شب عشروں تک وہابیت کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر تبلیغ مکتب شیعہ کے بعد داعی حق کو لبیک کہہ گئے تھے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔

/110

- شیخ محمد علي عَمري کا انتقال پر ملال / مختصر سوانح عمری / باتصویر

- آیت اللہ عَمری کے انتقال پر سیکریٹری جنرل عالمی اہل بیت (ع) اسمبلی کا تعزیتی پیغام

- شیخ محمد علي عَمري کا انتقال پر ملال / مختصر سوانح عمری / باتصویر

- آیت اللہ الشیخ محمد علی العَمری رحمةآللہ علیہ کی تشئیع

- تصویری رپورٹ (1) انسانوں کا سیلاب؛ آیت الله العَمری کی تشئیع جنازہ

- تصویری رپورٹ (2) انسانوں کا سیلاب؛ آیت الله العَمری کی تشئیع جنازہ

- تصویری رپورٹ (3) انسانوں کا سیلاب؛ آیت الله العَمری کی تشئیع جنازہ