اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق حجاز کے بزرگ عالم دین حضرت آیت اللہ علامہ شیخ محمد علی العَمری کے انتقال پر سیکریٹری جنرل عالمی اہل بیت (ع) اسمبلی حجت الاسلام و المسلمین محمد حسن اختری نے تعزیتی پیغام جاری کیا ہے۔پیغام کی متن کا اردو ترجمہ:
بسم اللہ الرحمن الرحیم
إنا للہ و إنا إلیہ راجعون
حضرت حجة الاسلام و المسلمین حاج شیخ کاظم العمری دام عزہ العالی
سلام علیکم و رحمة اللہ و برکاتہ
انتہائے حزن و اندوہ کے ساتھ آپ کے والد مکرم علامہ مجاہد، عالم ربانی اور فقیہ زاہد الحاج شیخ محمد علی العَمری ـ طاب ثراہ ـ ـ جنہوں نے اپنی پوری عمر خدا اور اہل بیت (ع) کی راہ میں جدوجہد کے لئے وقف کررکھی تھی ـ کے انتقال کی اطلاع موصول ہوئی۔ اس عظیم نقصان کی اطلاع نے ہمارے قلوب کو دکھ اور صدمے سے مالامال کیا لیکن جو چیز ہم سب کے لئے امید افزا ہے وہ ان کی وہ گرانقدر میراث ہے جو انھوں نے خاندان نبوت و رسالت سلام اللہ اجمعین کے پیروکاروں کے لئے چھوری ہوئی ہے۔مرحوم علامہ اہل بیت (ع) کی پیرو نمایان شخصیات میں سے تھے اور وہ اور اہل بیت نبوت صلوات اللہ و سلامہ علیہم کی راہ میں اصلاح و اور ان کی سیرت کی جانب دعوت کا تابندہ مشعل تھے۔ عالمی اہل بیت (ع) اسمبلی ان کے فقدان کے عظیم سانحے پر اپنے شدید حزن اور قلبی دکھ کا اظہار کرتے ہوئے خداوند متعال کی بارگاہ میں التجا کرتی ہے کہ انہیں رسول اللہ اور آپ (ص) کے خاندان مطہر ـ سلام اللہ علیہم اجمعین ـ کے ساتھ محشور فرمائے اور انہیں اپنی جنت نعیم میں جگہ دے۔ نیز عالمی اہل بیت (ع) اسمبلی بارگاہ ربانی سے آپ اور ان کے خاندان و پسماندگان کے لئے صبر و سکون کی آروز کرتی ہے۔ کہ خداوند حمید و مجید ہے۔
عظم اللہ اجرکممحمدحسن اختریسیکریٹری جنرل عالمی اہل بیت (ع) اسمبلی19 صفرالمظفر 1432
.........
/110
- شیخ محمد علي عَمري کا انتقال پر ملال / مختصر سوانح عمری / باتصویر