ابنا: پشاوراور کراچی میں ملت جعفریہ کے افراد کی ٹارگٹ کلنگ کے حالیہ واقعات ا سلامی جمہوریہ پاکستان میں فرقہ واریت کو ہوا دینے اور امن و امان کی صورت حال کو مزید خراب کرنے کی ایک سنگین سازش ہے، حکومت اور حکومتی اہلکاروں کی ذمہ داری ہے کہ اس صورت حال کے تدارک کے لیے عملی اقدامات اٹھائیں ، مجلس وحدت مسلمین پاکستان سر زمین وطن پر امن و امان کی فضا برقرار رکھنے کے لیے تشکیل دی جانے والی ہے ہر پالیسی کی حمائت کرے گی ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی دفتر سے جاری ہونے والے پریس ریلیز کے مطابق ابھی کراچی یونیورسٹی میں بم دھماکہ کے دوران زخمی ہونے والے شیعہ نوجوانوں کے زخم تازہ تھے کہ کراچی میں ہی ایک اورشیعہ نوجوان آغا راشد اور پشاور میں محرم کمیٹی کے رکن اور امامیہ سکاﺅٹس کے چیف کوآرڈینیٹر صفدر عباس کو گولیوں سے چھلنی کر کے شہید کردیا گیا ، پریس ریلیز میں ٹارگٹ کلنگ کے ان روح فرسا واقعات کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا گیا کہ حکومت دہشت گردوں اور تخریب کاروں کو قانون کے کٹہڑے میں کھڑا کرنے کے لیے قانوں کی لاٹھی کو حرکت میں لائے اور ایسے اقدامات اٹھائے جائیں کہ قانون شکن عناصر کو انسانی زندگیوں سے کھیلینے اور امن و امان کی صورت حال خراب کرنے کا موقع نہ ملے، پریس ریلیز میں واضح کیا کہ مجلس وحدت مسلمین ایک محب و طن اور امن پسند جماعت ہے جو کسی صورت میں بھی دہشت گردوں تخریب کاروں اور قانون شکن عناصر کے مذموم مقاصد کو پورا نہیں ہونے دے گی ، اس وقت ہمار ملک بد امنی انتشار اور لاقانونیت کی لپیٹ میں ہے اور مزید انتشار کامتحمل نہیں ہو سکتا اس نازک صورت حال میں مذہبی و سیاسی جماعتوں کے اکابرین پر ذمہ داری عاید ہوتی ہے کہ وہ ملک میں افرا تفری پھیلانے والے عناصر کی سر کوبی کے لیے اپنا عملی کردار ادا کرے.
........
/110