یوم النکبہ

  • النکبہ کے 77 سال بعد بھی، اپنے گھروں کی چابیاں آج بھی فلسطینیوں کے ہاتھ میں + ویڈیو اور تصاویر

    النکبہ کے 77 سال بعد بھی، اپنے گھروں کی چابیاں آج بھی فلسطینیوں کے ہاتھ میں + ویڈیو اور تصاویر

    اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا | فلسطین پر مغرب اور امریکہ کی مدد سے صہیونیوں کے قبضے ـ یعنی یوم النکبہ ـ، جبری نقل مکانی، اور طویل ترین اور عظیمترین مصائب و مسائل کے شروع ہونے سے 77 سال بعد بھی، فلسطینیوں نے اپنے گھروں کی چابیاں محفوظ رکھی ہیں۔ نکبہ بدستور جاری ہے، جارحیت اور ظلم و ستم اور بربریت ہنوز جاری ہے، لیکن فلسطینیوں نے اپنی مزاحمت سے فلسطین کی آزادی کا اشتیاق محفوظ رکھا ہے اور آج بھی فلسطین ـ من البحر الی النہر ـ کا نعرہ باقی ہے اور آزاد فلسطین کی خواہش زندہ ہے، فلسطینیوں کو یقین ہے کہ وہ بالآخر اپنے گھروں کو لوٹیں گے، چنانچہ چابیاں آج بھی ان کے ہاتھوں میں ہیں۔