ٹی ٹی پی
-
پاکستان میں دہشت گردی؛
خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کو سیاسی سرپرستی حاصل ہے، ترجمان پاک فوج
پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کو سیاسی سرپرستی حاصل ہے، ایک جماعت کہتی ہے آپریشن نہیں کرنے دیں گے، فوج صوبے سے نکل جائے۔۔ وزیراعلی کا بیانیہ کھل کر سامنے آگیا، فوجی آپریشن نہ کریں تو کیا کریں؟ کیا دہشت گردوں کے قدموں میں بیٹھ جائیں؟ کیا ان سے بھیک مانگیں؟
-
پاکستان میں دہشت گردی؛
پاکستان: بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں کمانڈر سمیت 10 دہشتگرد ہلاک
پاکستان کی سکیورٹی فورسز نے بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں دو کاروائیوں کے دوران ایک مطلوب کمانڈر سمیت 10 شدت پسندوں کو ہلاک کیا ہے۔
-
ٹی ٹی پی اور افغان طالبان؛
اقوام متحدہ میں افغان سرزمین دہشتگردی کیلئے استعمال نہ ہونے کا طالبان کا دعویٰ مسترد
قوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی ایک رپورٹ نے طالبان کے اس دعوے کو مسترد کر دیا ہے کہ افغان سرزمین سرحد پار دہشت گردی کے لیے استعمال نہیں ہو رہی اور اسے ’ناقابلِ اعتبار‘ قرار دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ ہمسایہ ممالک افغانستان کو تیزی سے علاقائی عدم استحکام کا ذریعہ سمجھنے لگے ہیں۔
-
پاکستان میں دہشت گردی؛
پاکستان: 'محفوظ ترین شہر پر حملہ،' کیا پاکستان واقعی حالتِ جنگ میں ہے؟
ایک طویل وقفے کے بعد وفاقی دارالحکومت میں دہشت گردی واپس آچکی ہے۔ اسلام آباد میں ڈسٹرکٹ کورٹ کی عمارت کے باہر گزشتہ روز ہونے والے خودکش بم دھماکے میں کم از کم 12 افراد جاں بحق ہوئے۔
-
ثالت کی درخواست پر پاکستان کی رضامندی کے بعد افغان طالبان سے مذاکرات کا پھر آغاز
پاکستان ثالث کی درخواست پر افغان طالبان سے مذاکرات دوبارہ شروع کرنے پر رضامند ہوگیا، مذاکراتی عمل کو جاری رکھ کر امن کو ایک اور موقع دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پاکستان اور طالبان حکومت کے درمیان مذاکرات دوبارہ شروع ہو گئے ہیں / افغانستان نے کالعدم ٹی ٹی پی کے جنگجوؤں کو ملک بدر کرنے کی تجویز دی ہے / پاکستان نے ٹی ٹی پی کو افغانستان میں دہشت گرد تنظیم قرار دینے اور اس کی کارروائیوں کو غیر شرعی قرار دینے، دہشت گردوں کے خلاف قابلِ تصدیق اور مؤثر کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔