عراق کے سابق وزیر اعظم اور ائتلافِ دولتِ قانون کے سربراہ نوری مالکی نے خبردار کیا ہے کہ ملک میں اسلحے پر ریاستی اجارہ داری کے معاملے کو حکومت اور مسلح گروہوں کے درمیان تصادم میں تبدیل کرنا انتہائی خطرناک ہوگا، تاہم اسے ’’شیعہ، شیعہ لڑائی‘‘ قرار دینا درست نہیں۔
عراق کے سیاسی اتحاد ’’دولتِ قانون‘‘ کے سربراہ نوری المالکی نے ملک میں اسلحے کو صرف ریاست کے کنٹرول میں رکھنے کے معاملے پر ممکنہ کشیدگی سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عراق کو کسی بھی صورت داخلی تنازع کی طرف نہیں جانے دیا جائے گا۔
عراق کے اتحادِ دولتِ قانون کے ایک رکن نے اعلان کیا ہے کہ نوری المالکی اس وقت وزارتِ عظمیٰ کے لیے واحد سنجیدہ امیدوار ہیں اور ان کی نامزدگی کا فیصلہ رابطہ فریم ورک میں اکثریتی اصول کے تحت کیا جائے گا۔
امریکی حکام اور مغربی ذرائع ابلاغ نے تصدیق کی ہے کہ امریکا کے صدر کے خصوصی نمائندہ برائے امورِ عراق مارک ساویا کو بغیر کسی واضح وجہ کے ان کے عہدے سے برطرف کر دیا گیا ہے۔