مسلم خواتین
-
فرانسوی مسلمان خواتین میں حجاب کا رجحان بڑھ گیا، مذہبی شناخت پر فخر نمایاں
فرانس میں نوجوان مسلمان خواتین میں حجاب اختیار کرنے کا رجحان گزشتہ دو دہائیوں کے دوران نمایاں طور پر بڑھا ہے۔ ایک سروے کے مطابق 18 سے 24 سال کی مسلمان خواتین میں حجاب کرنے والی خواتین کی شرح 2003 میں 16 فیصد تھی جو 2025 میں بڑھ کر 45 فیصد ہوگئی۔
-
بھارت: الہ آباد ہائی کورٹ نے شیعہ طالبہ کی اسکول میں حجاب کی درخواست مسترد کردی
بھارتی ریاست اتر پردیش کی الہ آباد ہائی کورٹ نے ایک شیعہ طالبہ کی جانب سے اسکول میں یونیفارم کے ساتھ حجاب جاری رکھنے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ نظم و ضبط، مساوات اور تعلیمی ماحول کی یکسانیت برقرار رکھنے کے لیے اسکول طلبہ کو مقررہ یونیفارم کی پابندی کا پابند بنا سکتے ہیں۔
-
پرتگال میں برقع اور نقاب پر پابندی، خلاف ورزی پر 3 ہزار یورو تک جرمانہ
پرتگال کے صدر نے عوامی مقامات پر چہرہ مکمل طور پر ڈھانپنے پر پابندی کے قانون کی منظوری دے دی ہے، جسے مسلمان خواتین کے برقع اور نقاب کے استعمال کو محدود کرنے کی کوشش قرار دیا جا رہا ہے۔
-
آسٹریلیا میں مسلم خواتین کے حقوق کی تنظیم کا اسلاموفوبک اقدام پر سخت ردِعمل
آسٹریلیا کی ایک نمایاں مسلم خواتین حقوق تنظیم نے سینیٹر Pauline Hanson کے سینیٹ میں برقع پہن کر داخل ہونے کے اقدام کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے ایک ’’نقصان دہ سیاسی تماشہ‘‘ قرار دیا ہے، جس کا مقصد مسلمانوں بالخصوص مسلم خواتین کے خلاف تعصب کو ہوا دینا ہے۔