مسجد السید ہاشم غزہ

  • "غزۂ ہاشم" پر صہیونی قبضے کی المناک سازش؛ جہاں پیغمبر اسلام (ص) کے پردادا کا مدفن ہے + تصاویر

    امت کی بے حسی دشمن کو مزید جرأت دلا رہی ہے؛

    "غزۂ ہاشم" پر صہیونی قبضے کی المناک سازش؛ جہاں پیغمبر اسلام (ص) کے پردادا کا مدفن ہے + تصاویر

    غزۂ ہاشم" کو درپیش المیے کی وجہ سے، پوری دنیا والوں ـ بالخصوص مسلمانان عالم کے لئے ـ ایک نیا امتحان ہے۔ غزہ نے گذشتہ دو سالہ عرصے میں مظلومیت کی انتہاؤں کو اپنی ہڈی پسلی سے محسوس کیا ہے، یہاں مغرب اور اس کے چیلے 'اسرائیل' نے ہر طرح کے ـ قابل تصور ـ مظالم کا تجربہ کر لیا ہے، یہ خطہ بدستور محصور ہے، یہاں مصنوعی بھوک مسلط کی گئی ہے، یہاں 60000 سے زائد فلسطینی ـ جن میں اکثریت خواتین اور بچوں کی ہے ـ  جام شہادت نوش کر چگے ہیں اور  ڈیڑھ لاکھ کے قریب زخمی ہوئے ہیں جبکہ ہزاروں افراد ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔ اور اب اس مظلوم خطے پر صہیونی غاصبوں کے مکمل قبضے کی خبریں سنائی دے رہی ہیں جبکہ ایسی ہی خبریں مغربی کنارے کے بارے میں سنائی دے رہے ہیں جس سے مغربی ممالک کی منافقت اور بھی عیاں ہو گئی ہے، جو ایسی سرزمین میں دو ریاستی حل کا جھوٹا دعوی کر رہے ہیں، جس پر عنقریب مکمل صہیونی قبضے کے اعلانات ہو رہے ہیں۔