بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ امریکی صحافی اور اینکر رچل بلونز، اور صحافی اور سیاسی کارکن لیث معروف، نے اس ویڈیو مکالمے میں کہا ہے: امریکہ ہر ممکن کوشش کر رہا ہے کہ ایران کو شکست دے، لیکن ایران کہتا ہے کہ ابھی بہت سی چیزیں ایسی ہیں جو تم نے نہیں دیکھیں، اور آؤ، ہم تمہارا انتظار کر رہے ہیں۔/ ٹرمپ مدر بموں کے استعمال سے زیادہ بیٹھ کر ان کی دس فلمیں دیکھنا پسند کرتا ہے، ورنہ یہ بم کچھ نہیں کر سکتا اور صرف آواز پیدا کرتا ہے۔/ امریکہ کے پاس ایران کو شکست دینے کا کوئی اور آپشن نہیں بچا اور وہ مکمل طور پر کمزور اور بے بس ہو چکا ہے، اسی لئے ایران کی تہذیب کو نیست و نابود کرنے کی دھمکی دے رہا ہے!/ نسل کشی کی طرف جانے سے بھی امریکی فوج کی طاقت کا اظہار نہیں ہوگا بلکہ یہ بے بسی کی انتہا ہے جبکہ جنگ کی صورت میں، ایران ایسے طریقوں سے جواب دے گا جن کا کسی نے تصور بھی نہیں کیا ہوگا۔ ایرانی اپنے دشمنوں پر جہنم کے دروازے کھول دیں گے۔