فرانس 24 نیٹ ورک کے تجزیہ کار نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ ایران کی دلدل میں پھنس گیا ہے اور کسی بھی قیمت پر خود کو چھڑانا چاہتا ہے؛ لیکن وہ اس کھیل کا واحد فیصلہ کرنے والا کردار نہیں بلکہ ایرانی بھی فیصلے میں بنیادی کردار ادا کر رہے ہیں۔
امریکیوں اور ان کے حامی ذرائع نے کہا تھا کہ صوبہ ہرمزگان کے ساحلی شہر میناب میں شجرہ طیبہ پرائمری اسکول ایک فوجی اڈے کے قریب واقع ہؤا تھا اور اسکول غلطی سے دوہرے میزائل حملے کی زد میں آیا لیکن اب فرانس 24 کے نامہ نگار نے کہا ہے کہ نہ صرف وہاں کوئی فوجی اڈہ نہیں تھا بلکہ انہیں دو کلومیٹر کے ارد گرد کوئی پولیس بوتھ بھی نظر نہیں آیا۔
بین الاقوامی ذرائع کی رپورٹ کے مطابق، "پروجیکٹ فریڈم" (Project Freedom) جسے ٹرمپ انتظامیہ نے زبردست تشہیر کے ساتھ شروع کیا تھا، ابتدائی 48 گھنٹوں سے بھی کم عرصے میں روک دیا گیا اور اس واقعے "ایک زوال پذیر طاقت" کی ایک اور علامت نمایاں کر دی۔