علامہ طباطبائی

  • علامہ سید محمد حسین طباطبائیؒ: تعارف و آثار / مختصر تعارف

    علمائے کرام اور مراجع عظام؛

    علامہ سید محمد حسین طباطبائیؒ: تعارف و آثار / مختصر تعارف

    علامہ سید محمد حسین طباطبائیؒ (1321-1402 ہجری / 1904-1981ء) عصرِ حاضر کے مفسر، فلسفی اور شیعہ محققین میں ممتاز مقام رکھتے ہیں۔ آپ تبریز کے مضافاتی گاؤں شاد آباد میں پیدا ہوئے۔ پانچ سال کی عمر میں والدہ، اور نو سال کی عمر میں والد کے انتقال کے بعد بھی آپ نے علمی راہ میں ثابت قدمی دکھائی۔ ابتدائی تعلیم تبریز میں حاصل کرنے کے بعد 1344ھ/1925ء کے قریب آپ نجف اشرف تشریف لے گئے جہاں معاصر کے معروف علماء سے مختلف شعبوں میں فیض پایا۔ مالی مشکلات کے باعث 1354ھ/1935ء کے قریب تبریز واپس آ گئے اور تقریباً دس سال تک زراعت سے زندگی کا گذارا کیا۔