صالح بعد صالح

  • ہم عہد کرتے ہیں کہ ان مجرم قاتلوں سے آپ کے پاک خون اور تمام شہداء کے خون کا بدلہ ضرور لیں گے

    ہم عہد کرتے ہیں کہ ان مجرم قاتلوں سے آپ کے پاک خون اور تمام شہداء کے خون کا بدلہ ضرور لیں گے

    آیت اللہ سید مجتبی حسینی خامنہ ای نے رہبرِ شہید کی تشییع کے موقع پر ایک پیغام جاری کرتے ہوئے ایران اور عراق کے کروڑوں عوام کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے اپنے پیغام میں رہبر شہید سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم عہد کرتے ہیں کہ آپ اور ان دونوں جنگوں کے تمام شہداء کے پاک خون کا بدلہ ان مجرم اور رسوا قاتلوں سے ضرور لیں گے۔ یہ انتقام پوری قوم کی خواہش ہے اور ہر حال میں لیا جائے گا۔ ان مجرموں کے نام اور ان کے جرائم سب کے سامنے عیاں ہیں، اور وہ سکون کی موت کی خواہش اپنے ساتھ قبر میں لے جائیں گے۔