شہید سید عارف حسین الحسینی

  • شیعہ سنی میں کوئی اختلاف نہیں ہے / 12 دن کے دفاع مقدس نے تشیع کی طاقت و عظمت میں اضافہ کیا، علامہ سید ناظر عباس نقوی

    ابنا کے ساتھ انٹرویو؛

    شیعہ سنی میں کوئی اختلاف نہیں ہے / 12 دن کے دفاع مقدس نے تشیع کی طاقت و عظمت میں اضافہ کیا، علامہ سید ناظر عباس نقوی

    انھوں نے کہا: آپ 15 سال یا 20 سال پہلے پرانے اخبار اٹھائیں گے تو اخبار کی ہیڈنگ ہوتی تھی کہ شیعہ نے سنی کو مار دیا سنی نے شیعہ کو مار دیا پاکستان میں فرقہ واریت ہو رہی ہے اس فرقہ واریت کو بے نقاب کرنے میں بڑی جدوجہد ہوئی بڑی قربانیاں دی گئیں؛ اج الحمدللہ کوئی بھی اخبار اٹھائیں گے تو یہ نہیں ہوگا کہ شیعہ نے سنی کو یا سنی شیعہ کو مار دیا بلکہ یہ کہا جاتا ہے کہ یہ سب دہشت گردی ہے اور ہم نے یہ پریکٹس کی ہم نے تمرین کرائی لوگوں کو لوگوں کو باور کروایا کہ شیعہ سنی میں کوئی اختلاف نہیں ہے، ایک ساتھ جمع ہیں محبتیں ہیں ایک ساتھ بیٹھتے ہیں ایک دوسرے کے مدارس میں جاتے ہیں ایک دوسرے کا احترام کرتے ہیں ایک دوسرے کے مقدسات کا احترام کرتے ہیں یہ جو گروہ ہے پاکستان کے اندر یہ دہشت گردوں کا ٹولہ ہے اور یہ کسی مسلک کی نمائندگی نہیں کرتا؛ الحمدللہ۔