سنگاپور
-
رہبر شہید کو خراج عقیدت؛
آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت نے ایران کو دنیا کے لئے ایسا ملک بنا دیا جس کا کوئی متبادل نہیں، لم ٹین - 3
بیرسٹر لم ٹین نے کہا: اسلامی انقلاب کے رہبرِ شہید، آیت اللہ امام سید علی حسینی خامنہ ای (رضوان اللہ علیہ)، نہ صرف ایرانی عوام بلکہ تمام احرارِ عالَم کے لئے بھی متاثر کن اور ہدایت و رہنمائی کا سرچشمہ تھے۔ انھوں نے کہا: گٍذشتہ 47 سالوں میں ایران کی ثابت قدمی اجتماعی بہادری پر مبنی عمل تھا؛ ایک ایسا نظام جو قائم رہا کیونکہ عوام قائم رہے؛ اور عوام قائم رہے کیونکہ نظام، اپنے بنیادی پہلوؤں میں، اُن کا اپنا تھا۔ اس بات کا خطاب ان تمام قوموں سے ہے جنہوں نے آج تک اپنے موقف پر ڈٹ جانے کی جرأت دکھائی ہے۔
-
رہبر شہید کو خراج عقیدت؛
آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت نے ایران کو دنیا کے لئے ایسا ملک بنا دیا جس کا کوئی متبادل نہیں، لم ٹین - 2
جو معاہدہ 17 جون 2026ع کو ایران اور امریکہ کے درمیان طے پایا، اسے اسی طرح سمجھنا چاہئے جیسا کہ وہ حقیقت میں تھا؛ نہ کہ کوئی سفارتی مصالحت یا دو طرفہ مفاہمت کے طور پر؛ بلکہ اسے واشنگٹن کے لئے ایک واضح تزویراتی شکست کے طور پر دیکھنا چاہئے۔ امریکہ اس تصور کے ساتھ مذاکرات میں داخل ہؤا کہ اس کی دہائیوں کی زیادہ سے زیادہ دباؤ کی پالیسی نے ایران کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا ہے؛ اور مذاکرات سے اس حال میں نکلا کہ وہ بالواسطہ مگر ناقابلِ انکار طور پر اس یقین تک پہنچ چکا تھا کہ وہ شکست کھا چکا ہے۔
-
رہبر شہید کو خراج عقیدت؛
آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت نے ایران کو دنیا کے لئے ایسا ملک بنا دیا جس کا کوئی متبادل نہیں، لم ٹین ۔ 1
وہ لوگ جو آیت اللہ خامنہ ای کو غیر جمہوری سمجھتے تھے اور رد کرتے تھے، وہ ایران کی حقیقتوں سے زیادہ اپنے تعصبات کے تابع تھے۔ اسلامی جمہوریہ کے بانی، آیت اللہ خمینی کی طرح آیت اللہ خامنہ ای بھی ایک فقیہ تھے؛ یعنی اعلیٰ ترین سطح کے اسلامی مجتہد۔ اُن کے اختیارات کا سرچشمہ آمرانہ طاقت نہیں تھی، بلکہ ان کی حکمرانی کی جڑیں انسانی تہذیب کی سب سے قدیم اور سخت گیر قانونی روایات میں سے ایک میں پیوست تھیں۔