دوہرے معیار

  • اقوام متحدہ کی دوغلی کارکردگی؛ دو جارحیتوں کے ساتھ دو قسم کا سلوک

    اقوام متحدہ کے دوہرے معیار؛

    اقوام متحدہ کی دوغلی کارکردگی؛ دو جارحیتوں کے ساتھ دو قسم کا سلوک

    اگر ہم اس رویے پر غور کریں جو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے عراق کی کویت پر جارحیت کے ساتھ روا رکھا، اور اس کا موازنہ عراقی فوج کی ایران کی سرزمین پر جارحیت سے کریں، تو دیکھتے ہیں کہ کویت پر قبضے کے پہلے دن سے ہی، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے عراق کو جارح قرار دیا، عراق کی کویت پر فوج کشی کی مذمت کی، عراق کے خلاف وسیع پیمانے پر فوجی کاروائی کی اور کویت کو اس جارحیت سے ہونے والے براہ راست اور بالواسطہ نقصانات کا تخمینہ لگایا، اور عراق سے آخری ڈالر تک وصول کیا۔