حق کی یقینی فتح

  • فاتحِ مقتول؛ خون اور نصرت کا معمہ

    تدبر فی القرآن؛

    فاتحِ مقتول؛ خون اور نصرت کا معمہ

    حق ناقابل شکست ہے، خواہ اس کے پیروکار اپنے خون میں تڑپ جائیں۔ اللہ کی نصرت نور اور روشنی کی بقاء کی ضمانت ہے جس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ چراغ بھی محفوظ رہے۔ حق کا راستہ زخموں کے بیچ سے گذرتا ہے، لیکن کبھی بھی تعطل سے دوچار نہیں ہوتا، یہ فتح کے گہرے معنی ہیں؛ قرآن کریم کی منطق میں۔