قزاقستان کے صدر قاسم جومارت توقایف نے بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے ڈائریکر جنرل رافائل گروسی سے ملاقات کے دوران ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق مسائل کے حل کے لیے سفارتی کوششوں کی حمایت اور تعاون کی پیشکش کی ہے۔
ایران کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ غلط معلومات کی بنیاد پر کوئی غلط فیصلہ نہ کریں، کیونکہ ایران نہ ماضی میں ایٹمی ہتھیار کا خواہاں تھا، نہ آج ہے اور نہ آئندہ ہوگا۔
ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے روسی دانشوروں اور ماہرین کے ایک اجلاس میں جوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدے کے تحت ایران کے قانونی حقوق اور مفادات کے دفاع کے لیے ایرانی قوم کے پختہ عزم پر زور دیا ہے۔
کیمیائی ہتھیاروں کے کنونشن کے 30 ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے کہا کہ اس کنوینشن کا مقصد بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں سے ہونے والے تباہی اور ہولناکی کو روکنا تھا۔