ایک اقتصادی تجزیہ کار نے امریکی قرضوں کا چارٹ شائع کرکے لکھا کہ ان قرضہ جات پر آنے والی شرح سود دفاعی بجٹ کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہے اور یہ امریکہ کے وجود کے لئے ـ ایران سے بڑا ـ خطرہ بن سکتا ہے۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق، وزیر اعظم بنیامین یاہو کے امریکہ کے دورے کو مغربی میڈیا ایران پر ممکنہ فوجی حملے کی 'گرین لائٹ' حاصل کرنے کی کوشش کے طور پر پیش کر رہا ہے۔ تاہم، اسرائیلی فوجی حلقوں سے ہی اس کے خطرناک نتائج کے بارے میں واضح تنبیہی آوازیں اٹھ رہی ہیں۔/ اگلی جنگ میں اسرائیل کے وجود کو خطرہ لاحق ہوگا۔
یورپی یونین انسٹی ٹیوٹ فار سیکورٹی اسٹڈیز کے مطابق تہران اور تل ابیب کے درمیان کسی بھی نئے تنازع سے یورپ کے اہم مفادات کو براہ راست خطرہ لاحق ہوجائے گا۔۔۔ ایران جنگ کو اسرائیل کے اتحادیوں کے جغرافئے تک پھیلانے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔۔۔ برسلز اپنی توانائی کی سلامتی کو خطرے میں پڑنے سے بچانے کے لئے بیک وقت ایران اور اسرائیل کو شامل کرکے "وقت خریدیں"۔