آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (AIMIM) کے صدر اور حیدرآباد سے رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی نے الہ آباد ہائی کورٹ کے حجاب سے متعلق حکم پر سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ حجاب کے معاملے پر الہ آباد ہائی کورٹ کے حکم سے متفق نہیں ہیں۔
سینئر ایڈوکیٹ سلمان خورشید نے کہا کہ سپریم کورٹ یہ فیصلہ کرچکا ہے کہ اس معاملے میں اس بات کا جائزہ لینے کی ضرورت نہیں ہے کہ کوئی مذہبی عمل کتنا ضروری ہے۔ صرف یہ طے کرنا ہے کہ ایک فرد کے بنیادی حقوق کیا ہیں، وہ کیا لباس پہننا چاہتا ہے، کیا کھانا چاہتا ہے، کہاں تعلیم حاصل کرنا چاہتا ہے اورکس طرح زندگی گزارنا چاہتا ہے۔
بھارتی ریاست اترپردیش میں الہ آباد کے ہائی کورٹ کے جسٹس جے جے منیر اور جسٹس اندر جیت شکلا کی بنچ نے کہا کہ ’’ہم نے عرضی گزار سے متعلق مختلف کلاسوں کی تصاویر دیکھی ہیں اور صرف اسے چھوڑ کر کسی بھی طالبہ نے حجاب نہیں پہنا ہے۔ یہاں تک کہ جس مذہبی برادری سے وہ تعلق رکھتی ہے، اس برادری کی طالبات نے بھی حجاب نہیں پہنا ہے۔