ارتھوڈوکس یہودی

  • لبنان: صہیونیوں نے حضرت عیسیٰ(ع) کے مجسمے کو بھی نہیں بخشا

    صہیونیت کی عیسائی دشمنی

    لبنان: صہیونیوں نے حضرت عیسیٰ(ع) کے مجسمے کو بھی نہیں بخشا

    جرائم پیشہ صہیونی فوج نے جنوبی لبنان کے مقبوضہ عیسائی قصبے میں حضرت عیسیٰ(ع) کے مجسمے کی توہین کی، اسے گرا دیا اور اس کا سر کلہاڑی سے قلم کرکے مجسمے کو تباہ کر دیا۔ / مذہبی آزادی کے اعداد و شمار مرکز (RFDC) نے جنوری 2024ع‍ سے ستمبر 2025ع‍ تک، مقبوضہ فلسطین میں 201 عیسائیوں پر تشدد کے مستند واقعات ریکارڈ کر لئے ہیں۔ / عام طور پر آرتھوڈاکس یہودی اس طرح کے تشدد آمیز اقدامات کے ذمہ دار ہیں اور انہوں نے بین الاقوامی عیسائی پادریوں یا عیسائیت کی علامتوں کے حامل افراد کو نشانہ بنایا ہے۔ / ان واقعات میں عیسائیوں کو مختلف طریقوں سے آزار و اذیت کا نشانہ بنایا گیا، ان کے منہ پر تھوکا گیا، انہیں دشنام طرازی کا نشانہ بنایا گیا، ان کے اموال کو تباہ کیا گیا یا انہیں مارا پیٹا گیا۔

  • ویڈیو | نیویارک میں یہودیوں کا اسرائیل اور صہیونیت کے خلاف مظاہرہ

    ویڈیو | نیویارک میں یہودیوں کا اسرائیل اور صہیونیت کے خلاف مظاہرہ

    بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || "ٹیلی گرام چینل "امریکی اسٹراٹیجک اسٹڈیز" نے نیویارک میں یہودیوں کے اسرائیل اور صہیونیت کے خلاف مظاہرے کی ویڈیو نشر کر دی۔ "یوزر "وائس آف جیوش" نے لکھا: یہودیوں کا صہیونیت اور اسرائیلی ریاست کے خلاف اتحاد۔۔۔ ہزاروں آرتھوڈوکس یہودی مظاہرین نیویارک شہر کے مرکز میں جہاں تک نظر جاتی ہے جمع ہیں۔ امریکی یہودی اسرائیلی فوج کے خلاف متحد ہو گئے ہیں۔۔۔ اسرائیلی فوج ایک گمراہ، نسل کش اور 'یہود دشمن' فوج ہے۔۔۔ یہونیت قدیم زمانے کے ہامان، انکویزیشن عدالتوں اور نازیوں سے بھی بدتر ہیں۔ صہیونی کبھی بھی یہودی نہیں ہیں اور صہیونیت کبھی بھی یہودیت نہیں ہے۔