ابوطالب ع

  • حضرت ابوطالب نے جس طرح  حضور اکرم ۖ  کا دفاع اور تحفظ کیا وہ اپنی مثال آپ ہے

    علامہ ساجد نقوی

    حضرت ابوطالب نے جس طرح حضور اکرم ۖ  کا دفاع اور تحفظ کیا وہ اپنی مثال آپ ہے

    پیغمبر گرامی ۖ کے عزیز چچا اور امیر المومنین حضرت علی کے والد گرامی نے دین حق کی ترویج و اشاعت کی خاطر جس طرح حضور اکرم ۖ  کے دفاع اور تحفظ کے لئے اپنی زندگی وقف کررکھی تھی اور بنو ہاشم کے ایک ذمہ دار ترین فرد کی حیثیت سے خانہ کعبہ کے کلید بردار کی ذمہ داریاں ادا کرنے کے ساتھ ساتھ اعلان رسالت سے لے کر شعب ابی طالب  تک کے مراحل میں ختمی مرتبت ‘ خاتم المرسلین ۖ کی سرپرستی کا جو عظیم فریضہ انجام دیا وہ اپنی مثال آپ ہے۔