آئی لاو یو محمد

  •  آئی لو محمد پوسٹر کے خلاف کاروائی کی اویسی نے کی مذمت

     آئی لو محمد پوسٹر کے خلاف کاروائی کی اویسی نے کی مذمت

    آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (AIMIM) کے سربراہ اسد الدین اویسی نے کہا ہے کہ کسی مسلمان کا ایمان اس وقت تک مکمل نہیں ہوتا جب تک وہ نبی کریم حضرت محمد ﷺ سے دنیا کی ہر چیز سے زیادہ محبت نہ کرے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ آخر اتر پردیش کی حکومت دنیا کو یہ کیا پیغام دینا چاہتی ہے کہ وہ ایسے پوسٹرز پر اعتراض کر رہی ہے جن میں محض محبت کا اظہار ہے۔