اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : Sahar TV
بدھ

1 جنوری 2020

4:29:27 AM
997990

طرابلس میں ہونے والی لڑائیوں میں خلیفہ حفتر کے دس فوجی ہلاک

سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی حمایت یافتہ جنرل خلیفہ حفتر کے زیرکمان نیشنل آرمی کے دس فوجی دارالحکومت طرابلس میں ہونے والی لڑائیوں میں ہلاک کردئے گئے ہیں

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق ان جھڑپوں میں حفتر کی فوج کی بارہ بکتر بند گاڑیاں تباہ ہوگئیں۔

نیشنل آرمی سے موسوم جنرل خلیفہ حفتر کی فوج جو سعودی عرب مصر ، امارات اور بعض مغربی ممالک کی حمایت سے برسوں سے مشرقی لیبیا پر قابض ہے اور اب حالیہ چند مہینوں سے اس نے ملک کے شمالی علاقوں کی جانب پیشقدمی کی ہے۔

جنرل حفتر نے چاراپریل کو اپنے فوجیوں کو دارالحکومت طرابلس پرحملے کا فرمان دیا تھا۔

خلیفہ حفتر کے اس اقدام کی عالمی سطح پر مذمت کی گئی ہے۔

اس حملے کے آغاز سے اب تک ایک ہزار نوے سے زیادہ افراد ہلاک اور کم سے کم پانچ ہزار سات سو افراد زخمی ہوچکے ہیں ۔




/129