اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : IQNA
منگل

31 دسمبر 2019

4:30:30 AM
997658

مصر؛ حفظ قرآن کا نیٹ ورک قائم

سال ۲۰۱۹ میں حفظ قرآن اساتذہ کی تربیت کے لیے ۶۹ اور قرآنی تعلیمات کے لیے ۳۷۰ مراکز قایم کیے گیے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ خبررساں ادارے «البوابة‌ نیوز» کے مطابق  وزارت اوقاف مصر نے سال کے اختتام پر رپورٹ شائع کی ہے جس میں سال ۲۰۱۹ کی کارکردگی پیش کی گیی ہے۔

رپورٹ کے مطابق سال ۲۰۱۹ میں، ۳۷۰ قرآنی مدرسے اور مراکز قایم کیے گیے ہیں جنمیں سے ۱۸ میں خواتین اساتذہ تدریس میں مشغول ہیں۔

اس سال  ۶۹ مراکزحفظ قرآن کے اساتذہ کی تربیت کے لیے بنایے گیے اور اسلامی تعلیمات اور اعتدال پسندی کی ترویج کے لیے  ۱۲۷ علمی مراکز بنایے گیے ہیں۔ چار ثقافتی مراکز اور بنیادی تعلیمات کے لیے ۱۸۵۱ اسکول قایم کیے گیے ہیں۔

رمضان المبارک میں بارہ ہزار ثقافتی پروگرامز، دنیا کے مختلف ممالک میں ۵۵ قاری اور ۴۲ مبلغین ارسال کیے گیے اور رمضان قرآنی مقابلوں کا انعقاد شامل ہے جنمیں ۱۶۲۰ ملکی قرآء اور ساٹھ ممالک سے ساٹھ بین الاقوامی قرآء کی شرکت شامل ہے۔/


/129