اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : Sahar TV
اتوار

29 دسمبر 2019

8:02:56 AM
997204

ایران نے کی صومالیہ میں دہشتگردانہ دھماکے کی مذمت

ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں دہشتگردانہ دھماکے کی مذمت کی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے ہفتہ کے روز صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں خوفناک کار بم دھماکے کی جس کے نتیجے میں 100 جاں بحق اور 70 سے زائدزخمی ہوئے تھے مذمت  کی اور گہرے  دکھ اورافسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس حادثے کے لواحقین، حکومت اور عوام کیساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ کل بروز ہفتہ صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں سکیورٹی چیک پوسٹ پر ہونے والے خوف ناک  کاربم دھماکے میں 100 سے زائد شہری جاں بحق ہوئے ۔

یاد رہے کہ موغادیشو میں القاعدہ کی اتحادی تنظیم الشباب کے دہشتگردوں کی جانب سے اکثر کار بم دھماکے کیے جاتے رہے ہیں۔


/129