اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : Sahar TV
منگل

24 دسمبر 2019

9:05:21 AM
996103

آیت اللہ شیخ زکزکی کی جسمانی حالت پر اظہار تشویش

اسلامی انسانی حقوق کمیٹی کے سربراہ نے نائیجیریا کی اسلامی تحریک کے بانی آیت اللہ شیخ ابراہیم زکزکی اور ان کی اہلیہ کی جسمانی حالت کی بابت خبردار کیا ہے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی انسانی حقوق کمیٹی کے سربراہ نے نائیجیریا کی اسلامی تحریک کے بانی آیت اللہ شیخ ابراہیم زکزکی اور ان کی اہلیہ کی جسمانی حالت کی بابت خبردار کیا ہے-

لبنان کی العہد ویب سائٹ نے خبردی ہے کہ اسلامی انسانی حقوق کمیٹی کے سربراہ مسعود شجرہ نے لندن میں اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ آیت اللہ شیخ زکزکی اور ان کی اہلیہ پرعائد سخت بندشیں اس بات کو ظاہرکرتی ہیں کہ نائیجیریا کی حکومت انہیں رہا نہیں کرنا چـاہتی۔

مسعود شجرہ نے جو شیخ زکزکی اور ان کی اہلیہ کی بیماری اوران کی افسوس ناک جسمانی حالت نیز جس صورتحال میں ان کو قید میں رکھا جا رہا ہے اس سے  پوری طرح باخبر ہیں کہا کہ شیخ زکزکی کو ریاست کادونا کی سینٹرل جیل میں منتقل کردیا گیا ہے جہاں قیدیوں کی سلامتی اور صحت کے لئے ضروری معیارات کا فقدان ہے اور یہ جیل افریقا کے انتہائی خطرناک جیلوں میں سے ایک ہے -

اسلامی انسانی حقوق کے سربراہ مسعود شجرہ نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ نائیجیریا کی عدالت نے اب تک شیخ زکزکی کے علاج کی اجازت نہیں دی ہے۔


/129