اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : IQNA
پیر

23 دسمبر 2019

4:30:03 AM
995655

پانچ پاروں کا حفظ شادی کا حق مہر مقرر

مصری صوبے المنیا کی لڑکی نے حق مہر میں پانچ پاروں کا حفظ اور ایک لاکھ درود کی خطاطی حق مہر مقرر کردی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ خبررساں ادارے صدی البلد کے مطابق سوشل میڈیا میں مصری لڑکی کی شادی کی دھوم مچی ہوئی ہے جس نے

«حق مهر ؛ رسول اکرم (ص) پر درود اور حفظ قرآن» مقرر کی ہے۔
 
مصری صوبے المنیا کے گاوں کی لڑکی جو خود حافظہ قرآن ہے اس نے شادی کی رسم بچت کے لیے اپنا حق مہر پانچ پاروں کا حفظ اور ایک لاکھ درود کی خطاطی مقرر کی ہے۔
 
لڑکی کا والد کا کہنا ہے: میری لڑکی کی شادی میں جس چیز کی بہت اہمیت ہے وہ ہے مومن جوان کا انتخاب، اس اس کی شادی کی طرح میری شادی میں بھی میرے بیوی کی والد نے بھی کسی مادی چیز کی طلب نہیں کی تھی۔
 
دلہا "اسلام عبدالنبی" کا کہنا تھا: شادی کی تقریب اس وقت منعقد ہوگی جب میں پانچ پاروں کو حفظ کرلونگا اور ایک لاکھ درود خطاطی میں مکمل کرونگا۔/



/129