اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : IQNA
اتوار

15 دسمبر 2019

4:40:48 AM
993825

محمود شحات انور: قرآن میرا سرمایہ اور شناخت ہے

معروف قاری نے قرآن کو شناخت اور اپنا اہم سرمایہ قرار دیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ خبررساں ادارے «اخبار مصر» سے گفتگو میں محمود شحات انور نے کہا کہ پوری زندگی بالخصوص مصر میں قرآن میرا سرمایہ اور شناخت ہے۔

مصری قاری کا کہنا تھا: مصری عوام قراء کی قدر کرتے ہیں اور یہاں انکو اہم مقام دیا جاتا ہے۔

شحات محمد انور کے فرزند نے خود کو مصر اور قرآن کا دنیا میں سفیر قرار دیتے ہوئے کہا: میرے والد بھی میری شناخت ہیں اور میں نے تمام اخلاق ان سے سیکھا ہے۔

محمود شحات انور نے پراثر آواز اور تلاوت کی وجہ سے اعزازی ڈاکٹریٹ کا اعزاز امریکی نیویارک اکیڈمی سے حاصل کیا اور انکی ویڈیو کو ۷۵ ملین بار یوٹیوب پر دیکھا گیا ہے۔

جنوبی افریقہ سے تین، برطانیہ سے تین اور امریکہ سے ایک شخص انکی تلاوت سن کر اسلام قبول کرچکے ہیں اور گذشتہ سال یوکراین کے دس افراد انکے سامنے مشرف بہ اسلام ہوچکے ہیں۔/




/129