اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : IQNA
اتوار

15 دسمبر 2019

4:27:17 AM
993815

قرآن کی نادرست تفسیر پرمصری خطیب کی پیشی

سوشل میڈیا پر قرآن و حدیث کی غلط تفسیر پر مصری عالم کو ادارہ اوقاف میں طلب کرلیا گیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ خبررساں ادارے صدی البلد کے مطابق مصر کی وزارت اوقاف کے سیکریٹری صبری عباده، جوصوبہ«الغربیه» میں مقیم ہے کا کہنا تھا: خطیب اور امام جماعت مسجد جو شهر «طنطا» کے عالم ہے انکی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائریل ہوئی ہے جسمیں قرآن وحدیث کی غلط تفسیر کی گیی ہے۔

انکا کہنا تھا: مذکورہ خطیب نے قرآن و حدیث کی تفسیر کی ہے جو اصل تعلیمات اور قرآنی احکام سے متصادم اور الازھر کے اعتدال پسندانہ رویے کی برعکس ہے اور اسی بناء پر انکو پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔ تاہم آیت کے غط ہونے کے حوالے سے تفصیلات نہیں بتائی گیی ہیں۔

مصری صوبے الغربیہ کے ادارہ اوقاف کے مطابق مذکورہ امام جماعت بیس سالوں سے ادارے کی زیرنگرانی تبلیغات کے لیے کام کررہا ہے۔/



/129