اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : خیبر صہیون
منگل

10 دسمبر 2019

5:20:39 AM
992637

چین آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کرتا ہے

مشرق وسطی میں چین کے ایلچی نے کہا کہ بیجنگ ۱۹۶۷ کی معین شدہ سرحدوں میں آزاد فلسطینی ریاست کے قیام اور بیت المقدس اس کا دار الحکومت قرار دئے جانے کی حمایت کرتا ہے جبکہ اسرائیلی سلامتی کے خدشات کا بھی احترام کرتا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ شنہوا کی رپورٹ کے مطابق چینی ایلچی “جیی جون” نے اتوار کے روز فلسطین اسرائیل کے معاملے پر چین کا موقف واضح کرتے ہوئے دنیا کے مختلف ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ بین الاقوامی اصولوں پر مبنی مشرق وسطی کے امن عمل کو آگے بڑھائیں۔
ایک پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا: “اقوام متحدہ کی قراردادوں کی بنیاد پر” دو ریاستی منصوبے “پر عمل پیرا ہوکر ،” امن کے لئے زمین “کے اصولوں اور بین الاقوامی قواعد جیسے” عرب امن تجویز ” کے حوالے سے بات چیت، مشترکہ تفہیم اور باہمی مشاورت کے ذریعے فلسطین اور اسرائیل کے مابین اختلافات دور کئے جا سکتے ہیں۔
خیال رہے کہ چینی ایلچی نے یہ باتیں اپنے حالیہ فلسطین دورے کے موقع پر فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس سے ملاقات کے دوران کہیں اور اس ملاقات میں فلسطین اور علاقے کے حالات پر تبادلہ خیال کیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

242