اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : IQNA
منگل

10 دسمبر 2019

5:16:17 AM
992630

قرآن نویں تھائی بادشاہ کے کلام میں

بومیپول آدولیاده نویں بادشاہ تھے جس نے سال ۱۹۶۸میں ترجمہ قرآن کا حکم دیا. انہوں نے قرآن کی خوبصورتی سے تعریف کی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ بنکاک سے ایرانی ثقافتی مرکز کے مطابق پانچ دسمبر کو بومیپول آدولیاده (باميبول ادوليادج Bhumibol Adulyadej)  کی سالگرہ کا دن تھا اور اس سن کو وہاں پر فادر ڈے منایا جاتا ہے جبکہ اس دن تعطیل کا دن ہوتا ہے ۔ انکو تھائی لینڈ میں خاص شہرت حاصل ہے۔

بودائی بادشاہ نے سال ۱۹۶۸ میں تھائی زبان میں قرآن کے ترجمے کا حکم دیا اور  سال ۱۴۰۰ ہجری قمری میں جشن میلاد رسول اکرم (ص) کے موقع پر اس کو چاپ کر تحفے میں مسلمانوں کو پیش کیا گیا. اس نسخے کو اب تک واحد رسمی نسخے کا درجہ حاصل ہے۔

بادشاہ کا اسلام اور قرآن کے بارے میں کہنا تھا: «قرآن شریعت اور اہم روایات کی زندہ کتاب ہے جو بہترین نمونہ عمل پیش کرتی ہے اور یہ فکری اور عملی حوالے سے انسانی اقدار کی پیشرفت کا زریعہ ہے۔

جو بھی اس کو یاد کرنے کی کوشش کرتا ہے اور اسکے ہمراہ دوسرے علوم سیکھتا ہے وہ یقینا ایک کامل اور مفید انسان معاشرے میں ہوتا ہے».

بومیپول آدولیاده بادشاہوں کا سلسلے کا نویں بادشاہ تھے جو عوام میں بہت مقبول تھا . ۱۳ اکتبر سال ۲۰۱۶ کو ۸۹ سال کی عمر میں دنیا سے رخصت ہوئے۔

قابل ذکر ہے کہ انکا تعلق بودائی مذہب سے تھا اور مذہبی رسومات کے پابند افراد میں انکا شمار ہوتا تھا۔/



/129