اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : Sahar TV
پیر

9 دسمبر 2019

4:41:11 AM
992349

ہانگ کانگ میں 8 لاکھ شہری سڑکوں پر

ہانگ کانگ میں اپنے مطالبات منوانے کے لئے آٹھ لاکھ شہری پھر سڑکوں پر نکل آئے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ہانگ کانگ میں مظاہرین نے ایک بار پھر پاور شو کا مظاہرہ کیا۔ مارچ میں شامل شہریوں نے اپنے پانچ مطالبات کو دہرایا۔ ان کا کہنا تھا کہ مطالبات کی منظوری تک مظاہروں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

مظاہرین کے مطالباوں کی سرفہرست میں مکمل جمہوریت کا قیام شامل ہے جس کے تحت خود مختار علاقے کے حکمران براہ راست عوام کے ووٹوں سے منتخب ہونگے۔

احتجاج کے خلاف طاقت کے بے جا استعمال کی آزادانہ تحقیقات کے لیے کمیشن کا قیام بھی عوامی مطالبات میں شامل ہے۔ جون سے اب تک نو سو سے زائد مظاہرے ہوچکے ہیں جن میں بیشتر پرتشدد رہے۔



/129