اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : IQNA
اتوار

8 دسمبر 2019

4:24:20 AM
992054

اسقف اعظم نے برما میں مظالم روکنے کا مطالبہ کردیا

برما کے اسقف اعظم نے درخواست کی ہے کہ دیگر مذاہب کا احترام اور اقلیتوں پر تشدد روک دیا جائے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ خبررساں ادارے فیدس کے مطابق میانمار کے اسقف اعظم «چارلز ماونگ بو» نے برما رہنماوں کے نام ایک پیغام میں کہا: تشدد روک دیجیے کیونکہ یہ وقت ضرورت مندوں پر توجہ دینے کا ہے۔

انکا کہنا تھا: برما کے رہنماوں سے میری درخواست ہے کہ وہ مذاہب میں تصادم کی بجائے بین المذاہب گفتگو کا راستہ اپنائیں اور ایک دوسرے کے ساتھ محبت سے رہنے کا تجربہ کریں۔

اسقف اعظم نے عالمی عدالت میں برما مظالم کے کیس کے حوالے سے کہا کہ کوشش کریں صرف وہ لوگ سزا کا حقدار پائے جنہوں نے ظلم کیا ہے کسی اور کو سزا نہ دی جائے۔

قابل ذکر ہے کہ اگست ۲۰۱۷ کے بعد سے برما فوج اور بدھسٹ شدت پسندوں کے حملوں میں ہزاروں لوگ ہلاک اور زخمی ہوئے جبکہ لاکھوں جان بچانے کے لیے ملک چھوڑنے پر مجبور ہوئے۔ سینکڑوں دیہات بھی نذر آتش کیے گیے۔

اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق سال ۲۰۱۷ سے اب تک ساتھ لاکھ سے زاید روھنگیا بنگلہ دیش ہجرت کرچکے ہیں اور ان میں ساٹھ فیصد بچوں کی ہے۔

اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیمیں برما میں قتل عام کو نسل کشی قرار دے چکی ہیں۔/




/129