اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : IQNA
منگل

3 دسمبر 2019

4:40:29 AM
990915

پرتگش زبان میں قرآنی مترجم کی رحلت

قرآنی مترجم اور ساوپولو یونیورسٹی برزیل میں عربی ڈیپارٹمنٹ کے بانی «حلمی محمد نصر» ۹۷ سال کی عمر میں دار فانی سے کوچ کرگیے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ نیوز ایجنسی 24 کے مطابق حلمی محمد نصر نے ۵۵ سال کی عمر سے دین اسلام کے حوالے سے برزیل میں عربی زبان کی ترویج کا کام شروع اور متعدد کتابوں کا ترجمہ کیا۔

سال ۲۰۰۴ سے انہوں نے پرتگالی زبان میں قرآن کا ترجمہ شروع کیا اور انکے ترجمہ کردہ قرآن کو «ملك فهد» پبلیکیشن نے  مدینه منوره میں شائع کیا۔

عالمی مسلم کونسل کے سیکریٹری «محمد البشاری» نے حلمی محمد نصر کی وفات پر غم کا اظھار کرتے ہوئے انکی قرآنی، اسلامی اور عربی زبان میں خدمات کو سراہا۔

عربی سے پرتگالی اور پرتگالی سے عربی زبان میں متعدد کتابوں کا ترجمہ انکے کارناموں میں شامل ہیں. نصر کی مسکراہٹ ور اعلی اخلاق کی وجہ سے تمام طبقے انکو پسند کرتے تھے۔

جنوبی امریکہ کے مرکز تبلیغات اسلامی اور دیگر شخصیات نے انکی وفات پر تعزیت پیغامات جاری کیے ہیں انکی وفات پر مجلس ترحیم آج برزیل میں منعقد کی جارہی ہے۔/




/129