اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : Sahar TV
پیر

2 دسمبر 2019

4:43:54 AM
990630

چین کا اقوام متحدہ پرہانگ کانگ کےمظاہرین کی حوصلہ افزائی کا الزام

چین نے الزام عائد کیا ہے کہ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کی سربراہ نے ہانگ کانگ میں ہنگامہ آرائی کو ہوا دی اور مشتعل مظاہرین کی حوصلہ افزائی کی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق چین نے ہانگ کانگ میں جاری پر تشدد حکومت مخالف مظاہروں کا الزام اقوام متحدہ پر عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ انسانی حقوق کے ادارے کی سربراہ مچل بَچلیٹ شہریوں کو اکسا کر امن و امان کی صورت حال کو تہہ و بالا کرنے میں ملوث ہیں۔

اقوام متحدہ میں چینی مشن نے کہا کہ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق سے متعلق ہائی کمشنر مِچل بَچلیٹ نے اپنے ایک تازہ کالم میں ہانگ کانگ میں جاری صورت حال پر نامناسب رائے دی تھی جس سے مشتعل اور پر تشدد مظاہرین کی حوصلہ افزائی ہوئی۔  اقوام متحدہ کی اہلکار کی اس قسم کی رائے عالمی تنظیم کے چارٹر کے بھی منافی ہے۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق سے متعلق ہائی کمشنر مِچل بَچلیٹ نے ’ساؤتھ چائنامارننگ پوسٹ‘ میں اپنے ایک تازہ مضمون میں ہانگ کانگ کی صورت حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مظاہرین کو پولیس اور طاقت کے ذریعے کچلنے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا اور طاقت کے بے دریغ استعمال پرہانگ کانگ کی چین نواز حکومت پر تنقید بھی کی تھی۔



/129