اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : IQNA
بدھ

27 نومبر 2019

4:28:44 AM
989530

ملایشین شیعہ تعصب کا شکار

ملایشیاء میں شیعہ مراکز پر دباو کی وجہ سے اہل تشیع مشکلات سے دوچار ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ فری ملایشیاء ٹوڈے کے مطابق ملک میں شیعہ اقلیت کے خلاف تعصبانہ اقدامات کا سلسلہ ۲۰۱۱ سے شروع ہوا جس میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے۔

حالیہ دنوں میں متعدد اہل تشیع کے افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

ملک میں شدت پسندی تکفیری عناصر کی سرگرمیوں کی وجہ سے ملک میں جاری دو عشرے سے شیعہ پروگراموں کو رکاوٹوں کا سامنا ہے۔

اہل تشیع «سید محمد» عاشور کے دن امام بارگاہ میں نماز کی ادائیگی میں مصروف تھا جب ان پر بیس پولیس اہلکاروں نے حملہ کا اور ان کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

انکا کہنا تھا کہ حملے سے خواتین اور بچے بری طرح خوف زدہ ہوگئے تھے۔

سید محمد اور سات دیگر افراد کو گرفتار کیا گیا جنپر مقدمات قایم کیے گیے اور سزا کی صورت میں انہیں تین سال کی قید ہوسکتی ہے۔

ایک اور واقعے میں کوالا لمپور میں «کامل ظهیری عبدالعزیز» اور بیس دیگر اہل تشیع کو دعا کی محفل سے گرفتار کیا گیا۔

ملایشیاء میں کہا جاتا ہے کہ  ایک سے پانچ لاکھ کے درمیان شیعہ افراد موجود ہیں۔/




/129