اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : Tasnim News
ہفتہ

19 اکتوبر 2019

9:47:46 AM
988048

ملتان میں چہلم کے جلوس کے روٹس کا معائنہ، تجاوزات ہٹانےکاحکم

ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے گزشتہ روز چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام کے جلوس کے روٹس کا معائنہ کیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایم سالڈویسٹ مینجمنٹ ناصر شہزادڈوگر، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹرمنورعباس، سی او میونسپل کارپوریشن اقبال خان،ایم ڈی واسا راوقاسم اور ڈی ای او ڈاکٹر کلیم اللہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔

ڈپٹی کمشنر نے روٹس پر تجاوزات کے خاتمہ کیلئے ہدایات جاری کیں اور کہا کہ سٹریٹ لائٹس بحال کی جائیں۔

انہوں نے کہا کہ واسا کے تمام ایشوز کو کو حل کیا اور روٹس پر صفائی ستھرائی کے بہترین انتظامات کئے جائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ چہلم کے موقع پر منظم ٹریفک پلان تیار کیا جائے اور متبادل روٹس تشکیل دئے جائیں، روٹس پر تمام تعمیراتی ملبہ اٹھا لیا جائے۔

ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت انسداد ڈینگی مہم کا جائزہ لینے کے گزشتہ روز سرکٹ ہاؤس میں اجلاس ہوا ۔ ڈپٹی کمشنر نے محکمہ صحت کوویکٹر سرویلنس ٹارگٹ بڑھانے کی ہدایت کی اور کہا کہ کوالٹی ڈینگی سرویلنس پر فوکس کیا جائے اور جعلی سرگرمیاں اپ لوڈ کرنے والوں کیخلاف ایکشن لیا جائے۔

عامر خٹک نے کہا کہ تمام سرکاری ادارے اتوار کو بھی ڈینگی سرگرمیاں جاری رکھیں ۔ڈپٹی کمشنر کو اس موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ غیرحاضر رہنے والے ڈینگی سٹاف کوشوکاز نوٹس جاری کئے جا رہے ہیں۔

بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ گزشتہ روز ٹائر شاپس اور کباڑخانوں کے11 مالکان کے خلاف ایف آر درج کی گئیں اور پانچ مالکان کو موقع پر گرفتار کیا گیا۔


12/129