اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : Tasnim News
ہفتہ

19 اکتوبر 2019

9:34:19 AM
988037

عراق جانیوالے زائرین کودرپیش مشکلات کا نوٹس لیا جائے،حامدموسوی

علامہ سیدحامدعلی شاہ موسوی نے کہا اربعین حسینی میں شرکت کےلئے عراق جانے والے ہزاروں زائرین کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ علامہ سیدحامدعلی شاہ موسوی نے چہلم شہدائےکربلا، اربعین حسینی پرعراق جانے والے زائرین کو درپیش مشکلات پر تشویش کااظہارکرتے ہوئے وزیراعظم پاکستان سے مطالبہ کیا ہےکہ وہ زائرین سے بھتہ وصولی اور ریکارڈ، رجسٹریشن کے نام پربھاری رقوم ہڑپ کرنے کا فوری نوٹس لیں۔

انہوں نے پاکستانی زائرین کیلئےعراقی حکومت کا حصول ویزہ کیلئے غیرمساویانہ سلوک پر سخت تنقید کی اور کہا حکومت پاکستان عراقی حکام سے اس معاملے پر بات کریں۔

واضح رہے کہ عراق حکام بعض ممالک کے زائرین سے ویزہ فیس نہیں لیتے ہیں جبکہ پاکستان سمیت متعدد ممالک کے زائرین سے فیس وصول کرتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ زیارات کے نام پرزائرین کودونوں ہاتھ سے لوٹنے والے مافیا نے گھمبیرمسائل پیداکررکھے ہیں ۔




/129