اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : Mehr News
ہفتہ

19 اکتوبر 2019

9:17:16 AM
988025

اربعین کے موقع پر 20 ملین حسینی زائرین 80 کلو میٹر کا سفر طے کریں گے/لبیک یا حسین (ع)

اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں نماز جمعہ کے خطیب نے سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام کے اربعین کو ایک بے مثال اور بے نظیر معنوی پروگرام قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ اربعین کے موقع پر 20 ملین حسینی زائرین لبیک یا حسین (ع) کہتے ہوئے 80 کلو میٹر کا سفر طے کریں گے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں نماز جمعہ آیت اللہ سید احمد خاتمی کی امامت میں منعقد ہوئی ، جس میں لاکھوں مؤمنی نے شرکت کی۔ خطیب جمعہ نے سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام کے اربعین کو ایک بے مثال اور بے نظیر معنوی پروگرام قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ اربعین کے موقع پر 20 ملین سے زائد حسینی زائرین لبیک یا حسین (ع) کہتے ہوئے 80 کلو میٹر کا سفر طے کریں گے۔ خطیب جمعہ نے کہا کہ اربعین کے موقع پر دنیا بھر سےحسینی زائرین کربلا پہنچتے ہیں اور حضرت محمد مصطفی صلی اللہ و علیہ و آلہ وسلم اور ان کے اہلبیت علیھم السلام کے ساتھ اپنی والہانہ محبت اور عقیدت کا عملی ثبوت پیش کرتے ہیں۔

آیت اللہ خاتمی نے اربعین کے عظيم پیدل مارچ کو شعائر الہی قراردیتے ہوئے کہا کہ یہ عظیم  پیدل مارچ شعائر الہی ہونے کے علاوہ چار اقدام مشتمل ہے پہلا قدم یہ ہے کہ اس عظيم پیدل مارچ میں لوگ حضرت امام حسین علیہ السلام کے ساتھ بیعت کرتے ہیں اور حضرت امام حسین (ع) کے ساتھ بیعت درحقیقت پیغمبر اسلام (ص)  کے ساتھ بیعت ہے اور پیغمبر اسلام (ص) کے ساتھ بیعت قرآن مجید کے مطابق اللہ تعالی کے ساتھ بیعت ہے۔

انھوں نے کہا کہ اس معنوی تقریب کے دوسرے قدم سے دشمن خشم اور غیظ و غضب میں مبتلا ہوتا ہے۔ دشمنوں نے عراق میں طرح طرح کی شیطانی حرکتیں کیں تاکہ اربعین کا یہ عظیم پیدل مارچ  منعقد نہ ہو لیکن اگر اسمان سے تیروں کی بارش بھی ہو تو بھی حضرت امام حسین کے عاشق اربعین میں ضرور شرکت کریں گے۔

آیت اللہ خاتمی نے تیسرے قدم کو تولی اور تبری قراردیتے ہوئے کہا کہ تولی کا مطلب اللہ تعالی کے دوستوں سے دوستی اور محبت اور تبری کا مطلب اللہ تعالی کے دشمنوں سے دشمنی ہے جو اس عظیم پیدل مارچ کے عظیم جلوؤں میں شامل ہے۔

انھوں نے کہا اس عظیم پیدل مارچ کا چوتھا قدم یہ ہے کہ یہ شیعوں سے مخصوص نہیں بلکہ یہ عظیم پیدل مارچ دنیا کے تمام موحدین پر مشتمل ہے جس میں مسلمان ، عیسائی اور غیر مسلمان سبھی شریک ہیں۔

خطیب جمعہ نے کہا کہ عراق میں امریکہ اور اس کے اتحادیوں نے اربعین سے قبل عراقی حکومت کے خلاف مظاہروں کی سازش کی لیکن عراقی عوام نے دشمن کی سازش کا بھانپ لیا اور انھوں نے دشمن کا ساتھ چھوڑدیا اور وہ حضرت امام حسین علیہ السلام کے عظیم پیدل مارچ میں شامل ہوگئے۔ انھوں نے کہا کہ اربعین کی سب سے بڑی خوبی یہ ہے کہ عوام اس کا خود اہتمام کرتے ہیں اور اس راہ میں ہر مشکل کو برداشت کرنے کے لئے آمادہ ہیں۔



/129