اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : Mehr News
ہفتہ

19 اکتوبر 2019

8:52:11 AM
988012

عراقی حکومت اور عوام اندرونی مشکلات پر قابو پالیں گے

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے عراق میں رونما ہونے والے حالیہ واقعات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عراقی حکومت اور عوام اندرونی مشکلات پر قابو پالیں گے اور ان واقعات کا اربعین کے عظيم الشان معنوی پیدل مارچ پر کوئي اثر نہیں پڑےگا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے عراق میں رونما ہونے والے حالیہ واقعات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عراقی حکومت اور عوام اندرونی مشکلات پر قابو پالیں گے اور ان واقعات کا اربعین کے عظيم الشان معنوی پیدل مارچ پر کوئي اثر نہیں پڑےگا۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ عراقی عوام نے عراق پر امریکی قبضہ کے وقت اور اس کے بعد  بہت سے بحرانوں کا مقابلہ کیا اور انھیں پیچھے چھوڑ دیا ہے اورعراقی حکومت اور عوام  موجودہ بحران پر بھی قابو پالیں گے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ اس سال اربعین کا پیدل مارچ گذشتہ برسوں کی نسبت مزید جوش و خروش اور ولولہ کے ساتھ منایا جائےگا اورعراق میں رونما ہونے والے واقعات کا اربعین کی عظیم الشان معنوی تقریب پر کوغی اثر نہیں پڑےگا۔



/129