اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : Mehr News
ہفتہ

19 اکتوبر 2019

8:00:01 AM
987993

ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان میں 110 ہزار پاکستانی زائرین کا داخلہ

ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان کے حکام کے مطابق پہلی محرم سے لیکر اب تک صوبہ سیستان و بلوچستان میں 110 ہزار پاکستانی زائرین داخل ہو کر اربعین کے پروگرام میں شرکت کے لئے کربلائے معلی روانہ ہوگئے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان کے حکام کے مطابق پہلی محرم سے لیکر اب تک صوبہ سیستان و بلوچستان میں 110 ہزار پاکستانی زائرین داخل ہوئے اور وہ ایران کے ذریعہ اربعین کے پروگرام میں شرکت کے لئے کربلائے معلی روانہ ہوگئے۔ صوبہ سیستان و بلوچستان کے اعلی اہلکار محمد ہادی مرعشی نے کہا کہ پاکستان کے حسینی زائرین کو صوبہ میں بہترین خدمات پیش کی گئيں ۔ انھوں نے کہا کہ خدمات خوب تھیں لیکن اس سے بھی بہتر خدمات پیش کی جاسکتی ہیں ۔ بعض جگہوں پر مشکلات بھی پیش آئیں لیکن منظم اور مرتب پروگرام کے ذریعہ حسینی زائرین کو آئندہ بہتر سے بہتر خدمات پیش کی جاسکتی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ امام رضا زائر سرا میں 36 ہزار 282 افراد کو قیام و طعام کی سہولیات فراہم کی گئیں جبکہ الغدیر موکب میں 29 ہزار 299 افراد کو قیام و طعام کی سہولیات فراہم گئیں۔



/129