اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : Mehr News
ہفتہ

19 اکتوبر 2019

7:40:08 AM
987985

اربعین کا عظيم الشان پیدل مارچ قیام عاشورا کی اطلاع رسانی کا مضبوط اور مستحکم مرکز

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے عراق کے صدر اور وزیر اعظم کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ عراق میں اربعین کا عظيم الشان پیدل مارچ قیام عاشورا کی اطلاع رسانی کا مضبوط اور مستحکم مرکز ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے عراق کے صدر اور وزیر اعظم کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ عراق میں اربعین کا عظيم الشان پیدل مارچ قیام عاشورا کی اطلاع رسانی کا مضبوط اور مستحکم مرکز ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے عراق کے صدر برہم صالح اور وزیر اعظم عادل عبدالمہدی کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ عراق میں اربعین کا عظيم الشان پیدل مارچ قیام عاشورا کی اطلاع رسانی کا مضبوط اور مستحکم مرکز ہے جس کے شان و شکوہ میں ہر سال اضافہ ہورہا ہے۔

صدر روحانی نے اپنے پیغام میں کہا کہ اربعین کے عظيم الشان اجتماع سے ثابت ہوگیا ہے کہ سید الشہداء کا چہلم صرف کلینڈر میں موجود ایک دن نہیں بلکہ ایک تاریخی معجزہ ہے جو حضرت امام حسین علیہ السلام کے عاشورائی قیام کا مظہر ہے۔

صدر روحانی نے کہا کہ اربعین مسلمانوں اور آسمانی ادیان کے درمیان اتحاد اور یکجہتی  کا بہترین ذریعہ ہے اور اربعین کے عظيم ثقافتی پروگرام کی بنا پرعراق اور ایران کی قوموں کے دل ایکدوسرے کے ساتھ متصل اور جڑے ہوئے ہیں اور دونوں قومیں سامراجی طاقتوں کی گھناؤنی سازشوں کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند کھڑی ہیں۔

صدر حسن روحانی نے سید الشہداء اور شہدائے کربلا کے چہلم کے موقع پر عراقی عوام اور حکومت کی طرف سے حسینی زائرین کی بے مثال اور شانداز میزبانی پرعراقی عوام اور حکومت کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔




/129