اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : Mehr News
ہفتہ

19 اکتوبر 2019

8:44:17 AM
987856

اربعین کا کئی ملین حسینی پیدل مارچ دنیا کے لئے بے نظیر و بے مثال اور حیرت انگیز

اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران کے عارضی امام جمعہ نے نماز جمعہ کے خطبوں ميں عراق کے مقدس شہر نجف اشرف سے کربلائے معلی تک کئي ملین زائرین پر مشتمل پیدل مارچ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اربعین کا کئی ملین پیدل مارچ دنیا کے لئے بے مثال اور حیرت انگیز واقعہ ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران کے عارضی امام جمعہ نے نماز جمعہ کے خطبوں ميں عراق کے مقدس شہر نجف اشرف سے کربلائے معلی تک کئي ملین زائرین پر مشتمل پیدل مارچ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اربعین کا کئی ملین پیدل مارچ دنیا کے لئے بے مثال اور حیرت انگیز واقعہ ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں نماز جمعہ حجۃ الاسلام والمسلمین حاج علی اکبری کی امامت میںم نعقد ہوئی ، جس میں لاکھوں مؤمنین نے شرکت کی۔ تہران کے عارضی امام جمعہ نے نماز جمعہ کے خطبوں ميں عراق کے مقدس شہر نجف اشرف سے کربلائے معلی تک کئي ملین زائرین پر مشتمل پیدل مارچ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اربعین کا کئی ملین پیدل مارچ دنیا کے لئے بے مثال اور حیرت انگیز واقعہ ہے۔ خطیب جمعہ نے کہا کہ تقوی کی حقیقت کے حصول کے لئے  امام حسین علیہ السلام سے توسل اور مکتب حسینی میں بیٹھنا ضروری ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں ماہ محرم اور صفر میں ایسا ماحول ہوتا ہے مؤمنین حضرت امام حسین علیہ السلام کے ساتھ عشق و محبت کا اظہار کرکے اللہ تعالی کی خوشنودی حاصل کرتے ہیں۔ خطیب جمعہ نے کہا کہ اربعین جیسے پروگرام ہی ہماری نجات کا باعث بنیں گے۔ انھوں نے کہا کہ اربعین ایک عظيم اور حیرت انگیز واقعہ ہے جس کی مدیریت عوام کے ہاتھ میں ہے ۔ خطیب جمعہ نے کہا کہ مؤمنین اربعین کو ایک عظيم معجزہ سمجھتے ہیں۔ حضرت امام حسین علیہ السلام ، اسلام اور مسلمانوں کے اتحاد و یکجہتی کا مظہر ہیں۔

اربعین ایک بے نظیر اور بے مثال اجتماع ہے جس میں تمام مذاہب ،اقوام اور  رنگ و نسل کے افراد شرکت کرتے ہیں اور اس عظیم اجتماع کے ذریعہ وہ حضرت امام حسین علیہ السلام کے ساتھ اپنی والہانہ عقیدت اور محبت کا اظہار کرتے ہیں۔

خطیب جمعہ نے کہا کہ مکتب اہلبیت علیھم السلام درحقیقت اللہ تعالی اور توحید کی شناخت کا متکب ہے اور قرآن مجید کی طرح اس مکتب کامحافظ بھی اللہ تعالی ہی ہے۔

انھوں نے کہا کہ اربعین کا پیدل مارچ اس دور کے یزیدیوں کے لئے واضح اور روشن پیغام ہے کہ اس دور کے حسینی ، اس دور کی سامراجی یزیدی طاقتوں کے سامنے سر تسلیم خم نہیں کریں گے۔

انھوں نے کہا کہ لبیک یا حسین (ع) ، در حقیقت لبیک یا مہدی (عج) ہے ۔ ہم اس دور میں فرزند حسین (ع) کو تنہا نہیں چھوڑیں گے ۔



/129