اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : Sahar TV
بدھ

23 اکتوبر 2019

4:49:45 AM
984083

مسئلہ کشمیراقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے: ملائیشین وزیراعظم

ملائیشیا کے وزیراعظم کا کہنا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر سے متعلق اپنے بیان قائم ہوں، کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ملائیشین وزیراعظم مہاتیر محمد کا کہنا ہے کہ کشمیر سے متعلق بیان میرے ضمیر کی آواز ہے، نہ ہی بیان سے پیچھے ہٹوں گا اور نہ واپس لوں گا۔

ملائیشین وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہندوستان کی حکومت کی جانب سے اب تک کسی بائیکاٹ کا اعلان سامنے نہیں آیا، کسی بھی ایسے اقدام سے پرہیز کرنا چاہیے جس سے تجارتی جنگ شروع ہوجائے۔

یاد رہے کہ اقوام متحدہ میں اپنے خطاب میں مہاتیر محمد نے جموں کشمیر کو مقبوضہ علاقہ قرار دیا تھا ۔ مہاتیر محمد کا کہنا تھا کہ ہم اپنے ضمیر کے مطابق بات کرتے ہیں، ہم نہ اپنا بیان بدلتے ہیں اور نہ ہی واپس لیتے ہیں، کشمیر کو اقوام متحدہ کی قرار دادوں کی حمایت حاصل ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ صرف پاکستان اور ہندوستان ہی کو نہیں بلکہ امریکا سمیت تمام ممالک کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کو تسلیم کرنا چاہیے، ورنہ اقوام متحدہ کا کیا فائدہ ہوگا۔

........
340