اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : Sahar TV
اتوار

13 اکتوبر 2019

6:01:45 AM
982172

دہشت گردی اور مذہبی شدت پسندی کو ختم کرنے پر ہندوستان اورچین کی تاکید

ہندوستان کے وزیراعظم اور چین کے صدرکے مابین پانچ گھنٹے تک ہونے والی ملاقات خوشگوارماحول میں ہوئی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ہندوستان کے خارجہ سکریٹری وجے گوکھلے نے جمعہ کی دیر رات پریس کانفرنس میں کہا کہ ہندوستان کے وزیراعظم نریندرمودی اور چین کے صدر شی جن پنگ نے ہندوستان اور چین کے عوام کے مابین تاریخی اور ثقافتی تعلقات کو مضبو ط کرنے کے ساتھ ساتھ تجارتی توازن، دہشت گردی اور مذہبی شدت پسندی کو ختم کرنے پر مل کر کام کرنے کی ضرورت پر تاکید کی۔

انہوں نے کہاکہ ملاقات میں وزیراعظم مودی نے دہشت گردی کو انسانیت کے لئے چیلنج قرار دیا اور اس سے مل کر مقابلہ کرنے پر زور دیا۔

خارجہ سکریٹری نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات ، دہشت گردی اور تجارت جیسے مسائل پرگفتگو ہوئی ۔

واضح رہے کہ چینی صدر شی جنپنگ جمعہ کو ہندوستان کے دو روزہ دورے پر مہابلی پورم پہنچے جہاں انہوں نے اس ملک کے وزیراعظم نریندرمودی سے ملاقات کی۔



/129