اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : IQNA
بدھ

9 اکتوبر 2019

6:42:37 AM
981355

ملایشیاء؛ بصارت سے محروم افراد کے لیے قرآنی ایپ پر کام

ملایشیاء کی اسلامی یونیورسٹی کے تعاون سے قرآنی ایپلیکشن تیار کیا جارہا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ دہ سن ڈیلی نیوز کے مطابق تحقیقاتی مرکز «ابن ام مکتوم» جو اسلامی یونیورسٹی (Universiti Sains Islam Malaysia)، سے وابستہ ہے کے تعاون سے نابیناوں کے لیے قرآنی ایپلیکشن تیار کیا جارہا ہے۔

پروجیکٹ انچارج «نوراکیاری محمد راوس» کا کہنا تھا: اس ایپ میں قرآن اور ترجمے کو سننے اور سیکھنے کی سہولت موجود ہے جو اسلامی کونسل کی تصدیق کے ساتھ تیار کیا جارہا ہے۔

انکا کہنا تھا: ہم نے اب تک گیارہ سورتوں کو اس ایپ میں تیار کرلیا ہے اور اس پر تیزی سے کام جاری ہے تاہم فنڈ کی ہمیں اشد ضرورت ہے۔

اس ایپ پروجیکٹ پر ایک لاکھ رینگٹ فنڈ سے کام شروع کیا گیا ہے۔/



/129