اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : IQNA
بدھ

9 اکتوبر 2019

6:41:19 AM
981354

مصر؛ محمد صلاح کے نام سے مدرسے کا افتتاح

مغربی صوبے کے شہر بسیون کے گاوں میں اسٹار فٹبالر محمد صلاح کے نام سے مدرسہ کا افتتاح کیا گیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عرب نیوز کے مطابق لیورپول اسٹار فٹبالر محمد صلاح کے نام سے اسلامی مدرسہ انکے آبائی گاوں

«نجریج»، میں کھولا گیا ہے جو قاهره کے شمال میں سو کیلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔

۷۷۰ هزار ڈالر سے مدرسے کی تعمیر اور مرمت کی گیی ہے جسمیں ۲۷۱۵ طلبا زیر تعلیم ہیں۔

صلاح کی جانب سے مالی امداد سے مدرسے کی مرمت کے ساتھ یہاں ایک فٹبال گراونڈ بھی تیار کیا جارہا ہے تاکہ طلبا کی صلاحیتوں میں نکھار پیدا کیا جاسکے۔

مدرسے کے استاد «محمد حسن» نے محمد صلاح کو مصر اور دنیا کا نامور کھلاڑی قرار دیتے ہوئے کہا کہ میرے لیے باعث افتخار ہے کہ دس سال پہلے صلاح میرا شاگرد رہا ہے۔

مدرسے کو محمد صلاح کے نام سے منسوب کرنے کی تجویزسال ۲۰۱۸ میں صلاح کی جانب سے گول اسکور اور ورلڈ کپ میں کوالیفائی کرنے کے بعد بسیون شہر کے سابق گورنر کی جانب سے دی گیی تھی۔/



/129