اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : Sahar TV
بدھ

2 اکتوبر 2019

5:28:25 AM
979790

نیپالی پارلیمنٹ کے اسپیکر جنسی اسکینڈل پر عہدے سے مستعفی

نیپال کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے جنسی اسکینڈل کے الزام پراپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ کٹھمنڈو پوسٹ نے نیپال کی پارلیمنٹ کے اسپیکر کرشن بہادر مہارا کے استعفی کے حوالے سے کہا ہے کہ میں اخلاقیات کی بنیاد پراستعفیٰ دے رہا ہوں تاکہ میڈیا میں آنے والے الزامات کی منصفانہ چھان بین ہوسکے جو میرے کردار پر سوال اٹھا رہے ہیں۔

کرشن بہادر مہارا نے حکمران نیپالی کمیونسٹ پارٹی کے ہنگامی اجلاس کے بعد استعفیٰ دے دیا جس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ ان سے اسپیکر اور رکن پارلیمنٹ کی حیثیت سے استعفی دینے کے لئے کہا جائے گا۔ اگرچہ وہ رکن پارلیمنٹ بنے رہیں گے۔

واضح ر ہے کہ سکریٹریٹ میں کام کرنے والی ایک خاتون نے اتوار کے روز کرشن بہادر مہارا پر عصمت دری کا الزام عائد کیا تھا۔ اس نے میڈیا کو بتایا کہ مسٹر مہارا شراب کے نشے میں اس کے گھر آئے اور اس کے ساتھ جنسی زیادتی کی۔ تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ اس خاتون نے ابھی تک کوئی ایف آئی آر درج نہیں کرائی ہے۔



/129