اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ڈیلی پاکستان
پیر

30 ستمبر 2019

2:35:34 PM
979400

بھارتی فوج کے سربراہ کی لائن آف کنٹرول عبور کرنے کی دھمکی

بھارتی فوج کے سربراہ نے پاکستان کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں لائن آف کنٹرول پار کرنا پڑا تو کریں گے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق بھارتی فوج کے سربراہ نے پاکستان کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں لائن آف کنٹرول پار کرنا پڑا تو کریں گے۔
بھارتی آرمی چیف بپن راوت نے ایک مرتبہ پھر دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں لائن آف کنٹرول پار کرنا پڑا تو کریں گے ،بپن راوت کا کہنا ہے کہ بھارت چھپن چھپائی کھیل میں دلچسپی نہیں رکھتا ،جوہری ہتھیار روک تھام کےلئے ہیں روایتی جنگ کےلئے نہیں ،بھارتی آرمی چیف نے کہا کہ 2016سرجیکل اسٹرائیک اور بالا کوٹ سے پاکستان کو واضح پیغام دیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169