اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : Sahar TV
منگل

17 ستمبر 2019

5:28:11 AM
976093

لیبیا میں ہوائی حملہ، 82 افراد ہلاک و زخمی

لیبیا میں ہونے والے ہوائی حملے میں 82 افراد ہلاک و زخمی ہوئے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ لیبیا میں ہونے والے ہوائی حملے میں 82 افراد ہلاک و زخمی ہوئے۔

جنرل خلیفہ حفتر کی قیادت والی لبین نیشنل آرمی (ایل این اے) کے جنرل کمان کے ذرائع کا کہنا ہے کہ لیبیا کے شرطے شہر میں پیر کو ہوئے ہوائی حملے میں کم سے کم 32 افراد ہلاک اور 50 سے زائد شدید زخمی ہوئے۔

اس سے قبل گورنمنٹ آف نیشنل اکارڈ کی زیر کنٹرول شرطے پروٹیکشن فورس (ایس پی ایف) نے کہا تھا کہ اس ہوائی حملے میں کم سے کم 2 افراد ہلاک اور 18 دیگر زخمی ہوئے ۔




/129